خاموشی رات کی دیکھتا ہوں اور تجھے سوچتا ہوں
خاموشی رات کی دیکھتا ہوں اور تجھے سوچتا ہوں
مدہوش اکثر ہو جاتا ہوں اور تجھے سوچتا ہوں
ہوش والوں میں جاتا ہوں تو الجھتی ہے طبیعت
سو بے ہوش پڑا رہتا ہوں اور تجھے سوچتا ہوں
تو من میں میرے آ جا میں تجھ میں سما جاؤں
ادھورے خواب دیکھتا ہوں اور تجھے سوچتا ہوں
جمانے لگتی ہیں جب لہو میرا فرقت کی ہوائیں
تو شال قربت کی اوڑھتا ہوں اور تجھے سوچتا ہوں