Mujhay Ik Khawab Ka Taawan Bharna Hai

سنو لوگو! میری آنکھیں خریدو گے

سنو لوگو! میری آنکھیں خریدو گے

اک ایسا خواب تھا

جو جاگتی آنکھوں سے دیکھا تھا

بڑے ہی چاؤ سے

اور کتنے ارمانوں سے دیکھا تھا

مگر دیکھے ہوئے اس خواب کی تعبیر الٹی ہے

نہیں شکوہ کسی سے اپنی ہی تقدیر الٹی ہے

جو اب تک ہو چکا ہے

مجھ کو وہ نقصان بھرنا  ہے

اب آنکھیں بیچ کر ہی

خواب کا تاوان بھرنا ہے